بی این پی کے منظور بلوچ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، ہسپتال منتقل

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری چیئرمین منظور بلوچ جن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ چکا ہے اور شیخ زید ہسپتال میں زیر علاج ہیں اسی طرح پارٹی رہنماء سابق ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبر میر عزیز اللہ شاہوانی بھی شدید علیل ہیں پارٹی رہنماؤں و کارکنوں‘ اہلیان بلوچستان اور جہاں پر اس وباء سے جتنے بھی لوگ متاثر ہیں اس کی صحت کیلئے دعائیں کی جائیں تاکہ اللہ تعالیٰ ان کو جلد صحت یاب کریں پارٹی بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل نے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے بیانات دیتے آ رہے ہیں بلوچستانی عوام سے بھی اپیل ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر کے ذریعے اس وباء سے بچانے کیلئے اقدامات اٹھائیں کیونکہ حکومت نااہلی کی وجہ سے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں یہ وباء تیزی سے پھیلی جا رہی ہے عوام کوشش کریں کہ سماجی فاصلوں اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کریں کیونکہ انسانی قیمتی جانوں کا کوئی متبادل نہیں اپنے اور اپنے پیاروں کی جانوں کو بچانے کی کوششیں کی جائیں۔