سندھ، پنجاب اور کے پی کے کی حکومتوں نے تعلیمی ادارے کھولنے سے انکار کردیا

کراچی:سندھ، پنجاب اور کے پی کے کی حکومتوں نے تعلیمی ادارے کھولنے سے انکار کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ کورونا کی خطرناک صورتحال کے باعث اس وقت تعلیمی ادارے کھولنے کا رسک نہیں لے سکتے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ اس وقت تعلیمی اداروں کو کھولنے کا رسک نہیں لے سکتے۔ہم اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ فیسوں کی ادائیگی نہ ہونے سے نجی تعلیمی ادارے شدید مالی بحران سے دوچار ہیں۔ہم اس وقت تعلیمی اداروں کو کھولنے کے حوالے سے کوئی حتمی تاریخ دینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں البتہ اس حوالے سے محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز اپنے دفتر میں کیتھولک ایجوکیشن بورڈ آف کراچی کے وائس چیئرمین فادر صالح ڈائیگو کی قیادت میں آنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ ہم اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ فیسوں کی ادائیگی نہ ہونے سے نجی تعلیمی ادارے شدید مالی بحران سے دوچار ہیں اور اسی لیئے ہم نے والدین سے متعدد بار استدعا کی ہے کہ وہ بچوں کی فیس لازمی جمع کروائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں