سیکیورٹی خدشات کے سبب سبی میں اگلے 16 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ
سبی(مانیٹرنگ ڈیسک)امن وامان کے قیام لوگوں کی جان ومال کی حفاظت کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر سبی نے سبی بھر میں دفعہ144نافذ کردیا ڈپٹی کمشنر سبی کے حکم نامے کے مطابق دفعہ144نافذ کردیا گیا ہے جس کے مطابق موٹر سائیکل پر ڈبل سوری اور اسلحہ کی نمائش کے ساتھ ساتھ چار افراد کے ایک ساتھ کھڑا ہونے کے علاوہ جلسہ جلوس ریلیوں پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے جو16دنوں کے کے لئے نافذ عمل ہوگی خلاف ورزی کرنے کے خلاف قوانین کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
Load/Hide Comments


