وزیراعظم سے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے وفد کی ملاقات، جوہری تعاون پر اظہار اطمینان

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفائیل ماریانوگروسی نے ملاقات کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے آئی اے ای اے اور پاکستان کے درمیان جاری تعاون کو سراہا جبکہ ڈی جی آئی اے ای اے نے ملاقات میں پاکستان میں جوہری ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھانے کی ضرورت سے اتفاق کیا۔ ڈی جی آئی اے ای اے نے اسلام آباد میں اسٹیٹ آف دی آرٹ سائبر نائف مرکز کا افتتاح بھی کیا، تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے رفائیل ماریانوگروسی کا کہنا تھا سائبر نائف کے ذریعے اب علاج مو¿ثر اور جدید ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں