بلوچستان اسمبلی کا اجلاس دوروزہ وقفے کے بعد جمعرات سہ پہر تین بجے ہوگا

کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی کا اجلاس دوروزہ وقفے کے بعد آج سہ پہر تین بجے ہوگا ۔اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی اختر حسین لانگوکوئٹہ میں مقامی اور آباد کار کی تفریق کے خاتمے کے لئے یہاں مقیم اقوام کو لوکل سرٹیفکیٹ جے اجراءکو یقینی بنانے سے متعلق قرار داد پیش کریں گے ۔جبکہ رکن صوبائی اسمبلی میر عارف جان محمد حسنی ڈاکٹروں کی پہلی جائے تعیناتی ان کے متعلقہ ضلع میں کرنے کو یقینی بنانے کے حوالے سے اقدامات اٹھانے سے متعلق قرار داد پیش کریں گے ۔اجلاس میں قائد حزب اختلاف ملک سکندر خان ایڈوکیٹ ای او بی آئی اور ورکرز ویلفیئر بورڈ کو وفاقی حکومت کے پاس رہنے کی بابت اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق توجہ دلاﺅنوٹس پیش کریں گے جبکہ محکمہ لائیوسٹاک اور محکمہ مواصلات و تعمیرات سے متعلق سوالات دریافت اور انکے جوابات دئےے جائیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں