منی بجٹ کی منظوری سے قبل ہی سگریٹس پر ٹیکس دوگنا، ایف بی آر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

لاہور : فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے آئی ایم ایف کی شرائط پر منی بجٹ کی منظوری سے قبل ہی سگریٹس پر ٹیکس دوگنا کر دیا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مقامی طور پر تیار ہونے والے سگریٹس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق 9 ہزار روپے مالیت سے زائد کے فی ایک ہزار سگریٹس پر ڈیوٹی بڑھا کر 16ہزار 500روپے مقرر کر دی گئی اس کے علاوہ 9ہزار روپے سے کم قیمت والے فی ایک ہزار سگریٹس کے پیکٹ پر ڈیوٹی 5ہزار 50روپے مقرر کی گئی ہے۔ایف بی آر کے مطابق سگریٹس پر فکسڈ ڈیوٹی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں