کراچی میں پولیس ہیڈ آفس پر مسلح افراد کا قبضہ، درجنوں افراد کو یرغمال بنا لیا

کراچی (انتخاب نیوز) کراچی میں شارع فیصل پر کراچی پولیس کے ہیڈ آفس پر 8 سے 10 مسلح افراد کاحملہ، فائرنگ کا تبادلہ۔ 10 کے قریب مسلح افراد نے خودکش جیکٹوں اور بھاری ہتھیاروں کے ساتھ شہر کے وسط میں واقع پولیس ہیڈ آفس پر قبضہ کر لیا۔ فائرنگ اور دھماکوں کا شدید تبادلہ، عمارت میں 30 یرغمالیوں کی اطلاعات ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق مسلح افراد سفید رنگ کی گاڑی میں آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں