ڈیرہ مراد جمالی، ٹریکٹر ٹرالی اُلٹنے سے ایک شخص جاں بحق 6افراد زخمی

ڈیرہ مراد جمالی:بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے ڈیرہ مراد جمالی خان کوٹ علاقے میں بھوسے سے بھری ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق نصیرآباد کے علاقے خان کوٹ پولیس تھانہ کی حددو بچاو بند کے قریب بھوسے سے بھری ہوئی ٹریکٹر ٹرالی اوورلوڈنگ کے سبب ڈرائیور سے بے قابو ہوکرالٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص نثار احمد موقع پرجاں بحق ہوگیاجبکہ 6 مزدور عطاء اللہ، شمن علی، نظام الدین، لعل ڈنہ،محمد اکبر اور طارق حسین شدید زخمی ہوگئے حادثہ کی اطلاع پر ایس ایچ او خان کوٹ محمد خان محمد حسنی پولیس پارٹی کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر شدید زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا جبکہ واقعہ کے بارے میں مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں