آغاز حقوق بلوچستان کے تحت سیندک میٹل لمیٹڈ نے حکومت کو 2.5 ارب کی ادائیگی کردی

کوئٹہ (آن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صوبائی حکومت نے ایک اور کامیابی کا سنگ میل عبور کر لیا سیندک میٹل لمیٹڈ(ایس ایم ایل ) نے آغاز حقوق بلوچستان کے تحت بلوچستان کو اس کے حصے کی ادائیگی کردی۔ وزیراعلیٰ کو مینیجنگ ڈائریکٹر ایس ایم ایل محمد رازق سنجرانی نے 2.5 ارب روپے کا چیک پیش کیا، سینئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات نور محمد دمڑ ، وزیر خزانہ انجینئر زمرک خان اچکزئی اور وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری عمران گچکی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ آغاز حقوق بلوچستان کے تحت چیک کی ادائیگی وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے صوبے کے وسائل کے تحفظ کے اصولی موقف کی تائید ہے۔ واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ کی کوششوں سے سیندک میٹل لمیٹڈ بورڈ کی فنانس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا تھا اجلاس میں صوبے کو حقوق بلوچستان کے تحت ایس ایم ایل بورڈ کی فنانس کمیٹی اور وفاقی حکومت کی منظوری سے صوبے کو اس کی حصے کی ادائیگی کی منظوری دی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں