محکمہ صحت بلوچستان کے تحت تمام بڑے ہسپتالوں میں 1122 ایمبولینس سروس شروع

کوئٹہ : ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز بلوچستان ڈاکٹر نور محمد قاضی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے تمام بڑے ہسپتالوں میں عوام کی سہولت کیلئے مرک 1122کی ایمبولینس سروسز کا آغاز کردیا گیا ہے ایمر جنسی کی خدمات سرانجام دیں گی ، اس حوالے سے بلوچستان کوویڈ پراجیکٹ کی 21 لائیو سپورٹ ایمبولنس کی مانیٹرنگ اور دیگر انتظامی امور سرانجام دیئے جائینگے یہ بات انہوں نے صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ اور سیکرٹری صحت بلوچستان صالح ناصر کی ہدایت پر بلوچستان کے تمام اضلاع کے ہسپتالوں میں مرک 1122 کی ایمبولینس سروسز کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں پراجیکٹ ڈائریکٹر کوویڈ ڈاکٹر نقیب اللہ نیازی، ایڈیشنل ڈائریکٹر لاجسٹک ڈاکٹر غلام مصطفی ، فوکل پرسن ڈی جی ہیلتھ ایمرجنسی ڈاکٹر حفیظ پانیزئی ، ڈائریکٹر ٹیکنیکل 1122 ڈاکٹر امیر بخش بلوچ ، ڈائریکٹرآپریشن 1122 ریاض رئیسانی اور دیگر معاونین عملے نے شرکت کی۔ بلوچستان کے تمام بڑے ہسپتالوں میں مرک 1122 کی ایمبولینس سروسز کا آغاز کر دیا گیا ہے سروسز میں ایمرجنسی کی خدمات شامل ہوگی، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز بلوچستان ڈاکٹر نور محمد قاضی نے بلوچستان کوویڈ پراجیکٹ کی 21 لائف سپورٹ ایمبولینسوں کی مانٹیرنگ اور دیگر انتظامی امور پراجیکٹ ڈائریکٹر کوویڈ ڈاکٹر نقیب اللہ نیازی کے ہمراہ مرک 1122 کے حوالے کر دیئے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز بلوچستان ڈاکٹر نور محمد قاضی کو گزشتہ میٹنگ کے فیصلوں پر عمل درآمد اور کارکردگی سے متعلق آگاہ کیا گیامرک 1122 تمام اضلاع میں فوکل پرسن کی تعیناتی کرے گا تمام میڈیکل سپرنٹنڈنٹ مرک 1122 کے سینٹرز میں میڈیکل ٹیکنیشنز، ڈسپنسرز اور ڈرائیور تعینات کرےں گے جو 24 گھنٹے سروسز مہیا کرےں گے۔ صوبے میں تمام ایمبولینسز مرک 1122 کنٹرول روم کے ساتھ رابطے میں ہوں گی مرک کنٹرول روم ایمبولینسسز کی سروسز کی مانیٹرنگ کرے گی تمام ایمبولینسز میں ٹریکر سسٹم نصب ہے اپیکس کمیٹی کے فیصلے کے مطابق فیول چارجز 50 روپے فی کلومیٹر مقرر کیا گیا ہے تمام ایم ایسز ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز روزانہ کی بنیاد مرک 1122 کی ایمبولینسز کی کارکردگی پیش کریں گے مرک 1122 کی ایمبولینسسز کی سروس کا باضابطہ عنقریب وزیر صحت سید احسان شاہ افتتاح کرےں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں