نصیر آباد میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت 2 افراد قتل، کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاںبحق

نصیرآباد (آئی این پی) بلو چستان کے ضلع نصیرآباد میں غیرت کے نام پر عورت سمیت 2افراد کو قتل کر دیا گیا، واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق نصیرآباد کے علاقے پولیس تھانہ منجھوشوریٰ کی حدود گوٹھ درانی کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک عورت مسماة (ح) اور اس کے مبینہ آشنا فرحان کو قتل کر دیا گیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے نعشوں کو سیول ھسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے۔ نصیرآباد کے علاقے منجھوشوریٰ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نصیرآباد کے علاقے تحصیل تمبو کے معروف زمیندار جمال خان منجھو بجلی کا کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہوگئے وہ تمبو کے رہنما کامریڈ تاج محمد منجھو کے بھائی حاجی بابل خان منجھو کے کزن اور منظور احمد منجھو کے فرزند تھے منجھو شوری میں ایک دوکان کی چھت پے کام کررہا تھا کہ اسی اثنا وہاں سے گزرے والی 11 ہزار ٹرانسمشن لائن سے کرنٹ لگنے کے باعث موقع پر ہی جاںبحق ہو گئے مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے میں ادا کی گئی جس میں علاقے کے سیاسی وقبائلی عمائدین اور لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں