نابلس، عباس ملیشیا نے 2 فلسطینی مزاحمت کاروں کو گرفتار کرلیا، گاڑی ضبط

نابلس (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین کے مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں عباس ملیشیا کی کارروائی میں 2 فلسطینیوں کوحراست میں لے لیا گیا۔ عباس ملیشیا کی کارروائی کے دوران فلسطینیوں کی گاڑی بھی ضبط کرلی گئی ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مغربی کنارے میں عباس ملیشیا کے اہلکاروں نے اسرائیلی فوج کو مطلوب2 فلسطینیوں محمد الدبیک اور نائف ابو شمط کو گرفتار کرلیا۔ نابلس میں فلسطینی سکیورٹی فورسز نے دونوں فلسطینیوں کی گرفتاری کے بعد ان کی گاڑی اور سامان ضبط کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں