این ایف سی ایوارڈ کے غیر سرکاری رکن جاوید جبار رضاکارانہ طور پر مستعفی ہوگئے

کوئٹہ:بلوچستان سے این ایف سی ایوارڈ کے غیر سرکاری رکن جاوید جبار رضاکارانہ طور پر مستعفی ہوگئے تفصیلات کے مطابق بلوچستان سے 10 ویں این ایف سی ایوارڈ کے غیر سرکاری رکن نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے جاوید جبار کی نامزدگی کو بلوچستان کے سیاسی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کانشانہ بنایا گیا تھا جبکہ انکی تقرری کے خلاف رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی اور بلوچستان کے وکلاء نماندوں کی جانب سے بلوچستان ہائی کورٹ میں الگ الگ آئینی درخواستیں دائر کی گئی تھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں