فاطمہ جناح ہسپتال میں دستیاب وسائل میں سہولیات فراہم کررہے ہیں، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ

کوئٹہ:میڈیکل سپرنٹنڈنٹ فاطمہ جناح ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر طاہرہ کمال بلوچ نے کہا ہے کہ ہسپتال میں علاج کی غرض سے آنے والے مریضوں کو دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے تمام سہولیات فراہم کی جاتی ہے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جاتا ہے اور مریضوں کے علاج معالجے اور ادویات کی فراہمی، ڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف کی موجودگی کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر وارڈز کے رانڈ کئے جاتے ہیں جس کا مقصد ہسپتال میں آنے والے مریضوں کوبہترطبی سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاکہ ہسپتال پر لوگوں کا اعتماد بحال ہو۔فاطمہ جناح ہسپتال کوئٹہ میں جاری اصلاحات سخت اقدامات کی وجہ سے کچھ لوگ ہسپتال کے بارے میں منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔جس میں کوئی صداقت نہیں ایم ایس نے کہا کہ وہ ہسپتال میں اصلاحتی عمل میں کسی کی مداخلت برداشت نہیں کرےں گی۔جس کی وجہ سے بھتہ خور مافیااپنے مذموم مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے ہسپتال انتظامیہ کو بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہاہے۔ فاطمہ جناح ہسپتال کے تمام شعبوں کے اندرونی اور بیرونی اطراف میں صفائی کی صورتحال کو بہتر سے بہتر بنایا گیا ہے ۔ ہسپتال میں صفائی کی صورتحال مزید بہترکے لئے اقدامات کو موثر بنایا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں