ایرانی فورسز نے سیستان بلوچستان میں ایندھن اسمگلنگ کے نام پر سیکڑوں گدھوں کو مار ڈالا

زاہدان (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی سرحد سے متصل سیستان بلوچستان کے علاقے میں ایرانی فورسز نے سیکڑوں گدھوں کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔ سوشل میڈیا پر جاری تفصیلات کے مطابق بلوچ کارکنوں کی ایک مہم کا حوالہ دیتے ہوئے ایرانی انقلابی گارڈز نے 14 فروری کو ایندھن کی اسمگلنگ کے بہانے کلیگان سرحد میں سیکڑوں گدھوں کو مار ڈالا۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج اور سرحدی محافظوں نے بلوچستان اور کردستان میں ان جانوروں کو مارنے کی کوشش کی ہو بلکہ یہ سرحدی محافظوں اور آئی آر جی سی کے لیے ایک معمول بن چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں