بلوچستان میں لوگوں کو اٹھانے کا سلسلہ جاری ہے، کوئٹہ سے لاپتہ خاتون کو بازیاب کیا جائے، شکیلہ دہوار

کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی اجلاس میں بی این پی کی رکن اسمبلی شکیلہ نوید نے ایوان میں نقطہ اعتراض پر توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ کل کوئٹہ سے ایک اور خاتون لاپتہ ہیں، انہیں فوری بازیاب کرایا جائے۔ خاتون رکن صوبائی اسمبلی شکیلہ نوید دہوار کا کہنا تھا کہ ہم مفاہمت کی قرار داد لیکر آئے ہم نے امن کی بات کی ہے بلوچستان میں لوگوں کو لاپتہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے کوئی نہیں چاہتا کہ بلوچستان کے حالات خراب ہوں کیا ہم اتنے بااختیار ہیں کہ کسی سے مذاکرات کر سکیں ، خواتین اور بچوں کو لاپتہ کرنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں