لاپتہ وزیراعظم کے پاس شعبہ صحت کا چارج بھی ہے،برطرف کیا جائے‘ مریم اورنگزیب

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کی برطرفی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاپتہ وزیراعظم کے پاس شعبہ صحت کا چارج بھی ہے،وزارت صحت ٹھیکے پر چل رہی ہے جس کا وزیر لاپتہ ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کے صحت کے نظام کو ٹھیکے پر دے دیا گیا، اسلام آباد میں کورونا کے مریض 2100 سے زیادہ ہوگئے لیکن وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں کوعارضی چارج پرچلایا جا رہا ہے، ڈی جی ہیلتھ بھی عارضی چارج پر ہیں، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی بھی عارضی چارج پر چلائی جا رہی ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا نالائق، نااہل، چور حکومت تین ماہ میں چار سیکرٹری صحت تبدیل کر چکی ہے، پی ایم ڈی سی آج تک عمران صاحب کی انا ء کا نشانہ بنا ہوا ہے اور مکمل طور پرفعال نہیں ہو سکا، نالائقوں اور چوروں کی حکومت نے ہر شعبے کی طرح صحت کے شعبے کا بھی بیڑہ غرق کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں