اوتھل میں شناختی کارڈ بنانے کا نیا سسٹم عوام کیلئے تکلیف دہ بن گیا

اوتھل (این این آئی) عوام کو شناختی کارڈ بنانے کے لئے نیا سسٹم سوہان روح اور تکلیف دہ بن گیا اور موبائل نمبر پر ٹوکن کوڈ آنے بعد بھی کارڈ کا ٹوکن نہ ملنا اور عوام کارڈ کے وصولی کے لئے گھنٹوں گھنٹوں لائن میں لگے رہنے اور موبائل پر کافی دیر بعد ایس ایس ایم کاوصول ،صارفین سخت پریشانی کا شکار ۔ تفصیلات کے مطابق عوام کو شناختی کارڈ بنانے کے لئے نیا سسٹم سوہان روح اور تکلیف دہ بن گیا ہے جب کہ نادرا کے سست نیٹ ورک کی وجہ سے موبائل نمبر پر ٹوکن کوڈ آنے بعد بھی کارڈ کا ٹوکن ملنا اور عوام کارڈ کے وصولی کے لیے گھنٹوں گھنٹوں لائن میں لگے رہنا۔ صارفین کو سخت پریشانی اور ازحد اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جبکہ اس حوالے سے صارفین کا کہنا ہے کہ پہلے والا نادرا کا نظام انتہائی آسان اور سہل تھا جب کہ نادرا کی جانب سے نیا سسٹم جو متعارف کرایا گیا ہے انتہائی مشکل اور پیچیدہ ہے جس سے صارفین قومی شناختی کارڈ بنانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ صارفین سارا دن نادرا سینٹر میں دربدر و خوار ہوتے ہیں موبائل میں ٹوکن کوڈ آنے تک آدھا گھنٹہ یا اس سے زیادہ وقت انتظار کرنا پڑتا ہےاس طرح دیہاڑی دار لوگوں کا پورا دن شناختی کارڈ یا بے فارم کے حصولی میں گزر جاتا ہے۔ صارفین نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ اور نادرا کے بست و کشاد سے اپیل کی ہے کہ کے شناختی کارڈ اور بے فارم میں پہلے والے سٹم کو بحال کیا جائے تاکہ عوام کو مشکلات کی بجائے آسانیاں پیدا ہو اور دور دراز علاقوں کے لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وقت کا ضیاع نہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں