قلات ڈیری فارم کی واٹر سپلائی اسکیم گزشتہ 6 ماہ سے غیر فعال، توجہ کے باوجود مرمت نہ ہوسکی

قلات (این این آئی) قلات کے کلی رودینی کوہنگ ڈیری فارم کی واٹر سپلائی اسکیم گزشہ چھ ماہ سے خراب ہے محکمہ پی ایچ ای کے ذمہ داروں کو کئی بار واٹر سپلائی کے مرمت کے لئے درخواست دینے کے باوجود محکمہ کے زمہ دار واٹر سپلائی کی مرمت نہیں کررہے ہیں پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے علاقے کے خواتین اور بچے پانی کے حصول کے لئے سرگردان ہو گئے ہیں اگر محکمہ نے واٹر سپلائی اسکیم کو فوری طورپر مرمت کر کے بحال نہیں کیا تو قومی شاہراہ کو بلاک کرینگے جس تمام تر زمہ داری محکمہ پی ایچ ای پر عائد ہوگی کلی رودینی کوہنگ ڈیری فارم کے مکینوں نے علان کر دیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلات پریس کلب قلات میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کلی کا واٹر سپلائی اسکیم جولائی سے خراب ہیں جس کے مرمت کے لئے کئی بار محکمہ کے زمہ داروں کو درخواست کیا گیا ہے مگر چھ مہینے سے زیادہ گزر جانے کے باوجود واٹر سپلائی کو مرمت نہیں کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پانی کی عدم فراہمی سے علاقہ کے خواتین اور بچے روزانہ زرعی ٹیوب ویلوں سے پانی حاصل کرنے پر مجبور ہیں انہوں نے علان کیا کہ اگر کلی رودینی کوہنگ ڈیری فارم کی واٹر سپلائی اسکیم کو فوری طور مرمت کرکے بحال نہیں کیا تو قومی شاہراہ بند کر کے احتجاج کرینگے جس کی تمام تر ذمہ داری پی ایچ ائی حکام پر عائد ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں