پاکستان کی سلامتی کیلئے بلوچستان سے خواتےن کو اٹھانے کے واقعات کو روکا جائے، سینیٹ اراکین

اسلام آباد (صباح نیوز) سےنےٹ مےں حکومتی اتحادی جماعتوں نے اےک بار پھر بلوچستان کے لاپتہ افراد کا معاملہ اٹھا دیا ۔ جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے گالف کلبوں پر اعتراض کرنے والے وفاقی وزےر کو مشورہ دےا گےا ہے کہ بےان دےنے کا کےا مقصد وزےر اختےار رکھتے ہےں متعلقہ لےز کےنسل کروا دےں ۔ پےر کو سےنےٹ کا اجلاس چےئرمےن صادق سنجرانی کی صدارت مےں ہوا ۔ نےشنل پارٹی کے رہنما سےنےٹر طاہر بزنجو عوامی اہمےت کے نکتے پر اظہار خےال کرتے ہوئے کہا کہ مےں نے دو روز قبل رشےدہ زہری نامی خاتون کو اٹھائے جانے کا معاملہ اےوان مےں اٹھاےا تھا اب اےک اور خبر آئی ہے کہ مہربلوچ نامی خاتون کو اٹھا لےا گےا ہے اور بتاےا گےا ہے کہ اسے سےٹلائٹ ٹا¶ن مےں پارک کے قرےب سے اٹھاےا گےا ہے اور کہا گےا ہے کہ اس کے پاس بارودی جےکٹ تھی ۔ طاہر بزنجو کے مطابق اس خاتون کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ اسے سےٹلائٹ ٹا¶ن مےں ان کے گھر سے زبردستی اٹھاےا گےا ہے ۔ اگر مہربلوچ نے جرم کےا ہے تو اسے عدالت مےں لاےا جائے ورنہ اسے رہا کےا جائے ۔ اےک بار پھر ذمہ داران سے مطالبہ کرتا ہوں جبری گمشدگےوں کا معاملہ ختم کےا جائے ۔ جمعےت علماءاسلام ( ف ) کے رہنما سےنےٹر کامران مرتضی نے بھی اےوان مےں ےہ معاملہ اٹھاےا اور کہا کہ اب تو بلوچستان سے بہنوں اور بچےوں کو بھی غائب کےا جا رہا ہے اور اس مقصد کے لےے سی ٹی ڈی کو براہ راست استعمال کےا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس اےوان مےں دعائےں بہت ہوتی ہےں دعا کے ساتھ دوا کی بھی ضرورت ہے ورنہ بے چےن عوام ادھر کا رخ کرےں گے اور عوام ےہ تصور کرے گی کہ ان کے اصل دشمن ہم ہےں جو ان کا حق مار رہے ہےں ۔ لاوا پک رہا ہے اور اگر اب تک ادھر کا رخ نہےں کےا تو اس کی بنےادی وجہ عوام مےں زبان ، صوبے اور نسل کی بنےاد پر تقسےم در تقسےم ہے ۔ بلوچستان سے خواتےن کو اٹھائے جانے کا معاملہ روکا جائے اس طرح کے واقعات خدانخواستہ ملکی سالمےت کے لےے خطرہ ثابت ہو سکتے ہےں ۔ سےنےٹر دلاور خان نے کہا کہ اےک وزےر نے گالف کلب کے حوالے سے بےان دےا ہے ےہ وزےر اس کی لےز کےنسل کےوں نہےں کرواد ےتے ےا گالف کلب والوں کو اپنے تابع بنانا چاہتے ہےں پہلے بھی اس وزےر نے پراپرٹی ٹائےکون کے خلاف بےان دےا تھا اور مےل ملاپ کے ذرےعے خاموش ہو گےا ۔ گاڑےوں کے حوالے سے بھی ےہ بےان دےا گےا بعد مےں خاموشی اختےار کر لی ۔ انہوںنے کہا کہ ملٹی نےشنل کمپنےوں کی جانب سے لوٹا جا رہا ہے ۔ سےنےٹر ہماےوں مہمند نے کہا کہ احسن اقبال بڑی گاڑی واپس کرنے کا احسان نہ جتائےں وہ بڑی گاڑی استعمال کرنے کا استحقاق ہی نہےں رکھتے تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں