85 ارکان کی کابینہ بہت زیادہ ہے، کوئی اسے سپورٹ نہیں کر سکتا، محمد زبیر
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ 85 ارکان کی کابینہ بہت زیادہ ہے، کوئی بھی اسے سپورٹ نہیں کر سکتا،ہم سمجھتے ہیں کہ امیروں کو زیادہ بوجھ برداشت کرنا چاہیے، آئی ایم ایف بھی یہی چاہتا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیرنے کہا ہے کہ آدھے سے زیادہ کابینہ ارکان کو کوئی سہولت نہیں دی جا رہی، ن لیگ کے زیادہ تر کابینہ ارکان بغیر تنخواہ اور مراعات کے کام کر رہے ہیں،ہم سمجھتے ہیں کہ امیروں کو زیادہ بوجھ برداشت کرنا چاہیے، آئی ایم ایف بھی یہی چاہتا ہے کہ امیروں پر ٹیکس لگایا جائے۔ محمد زبیر نے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں مقابلے کے رجحان کے باعث ایکسپورٹر کو سبسڈی دی جاتی ہے۔انہوںنے کہا کہ ایکسپورٹ بڑھانے کے لئے صنعتوں کو سبسڈی ملک کے مفاد میں دی جاتی ہے۔
Load/Hide Comments


