مسجد اقصی کوکل نماز اور عبادت کے لیے کھول دیا جائیگا

مقبوضہ بیت المقدس:مسجد اقصی کو 31 مئی بہ روز اتوار کھولنے سے قبل مسجد کی صفائی اور ضروری مرمت کا کام جاری ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فلسطینی اسلامی اوقاف کی طرف سے جاری کردہ اعلان میں کہاگیاکہ مسجد اقصی میں نمازیوں کی آمد سے قبل مقدس مقام کی صفائی اور سینیٹائزنگ کا عمل جاری ہے۔اس کے علاوہ مسجد اقصی میں نمازیوں کے در میان سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے نشانات بھی لگائے جا رہے ہیں۔گذشتہ روز مسجد اقصی کے ڈائریکٹر الشیخ عمر الکسوانی نے کہا تھا کہ مسجد اقصی کو اتوار کے روز نماز کے لیے کھولا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسجد کو کھولنے سے قبل اس کی صفائی کاکام جاری ہے۔ مسجد اقصی میں شہریوں کے کرونا سے بچاؤ کے لیے حفاظتی انتظامات کو بھی یقینی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں