مجرم جتنا طاقتور ہو انصاف کا راستہ نکالنا ہوگا، لواحقین کیساتھ کھڑے ہیں، جمال رئیسانی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان کے کوآرڈینیٹر نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے علاقے بارکھان میں ہونے والا اندوہناک واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ اس واقعے کی شفاف تحقیقات ہونا چاہئے اور اس جرم میں ملوث تمام افراد کو سخت ترین سزا ہونا چاہیے، بیشک مجرم جتنا بھی طاقتور ہو انصاف کو اپنا راستہ نکالنا ہوگا۔ ہم انصاف ملنے تک مقتولین کے لواحقین کیساتھ کھڑے ہیں۔
Load/Hide Comments


