صارفین اپنے ماہانہ بجلی بل اور واجبات کی فوری ادائیگی یقینی بنائیں، زمیندار ایکشن کمیٹی نوشکی
نوشکی ; زمیندار ایکشن کمیٹی نوشکی کا اہم اجلاس بی اینڈ آر ریسٹ ہاوس میں ضلعی صدر میر محمد اعظم ماندائی کے سربراہی میں منعقد ہوا ،اجلاس میں زمینداروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،اجلاس سے میر محمد اعظم ماندائی ،جنرل سیکرٹری حاجی شاہ زمان خان جمالدینی،میر خورشید جمالدینی ، مولانا عبدالصمد مینگل ،محمد عارف بادینی،حاجی رسول بخش مینگل و دیگر نے خطاب کیا ،ضلعی صدر میر محمد اعظم ماندائی نے زمینداروں کو بتایا کہ کیسکو کے ساتھ ضلعی انتظامیہ کی سربراہی میں مذاکرات کے بعد ضلع کے دیہی تمام فیڈروں کے سابق بجلی شیڈول جاری ہوچکی ہے، کیسکو نے معاہدے پر عمل درآمد شروع کردیا ہے ،اب زمینداروں اور دیہی فیڈروں کے گھریلو صارفین پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے ماہانہ بجلی بل اور واجبات کی فوری ادائیگی یقینی بنائیں، تاکہ کیسکو کے ساتھ ہمارا معاہدہ برقرار رہے اور زمیندار و دیہی فیڈروں کے عوام کو مزید بجلی کے حوالے سے مسئلہ پیش نہ آئے،زمیندار ایکشن کمیٹی اپنے معاہدے کی مکمل پاسداری کرے گی اور معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والے کی کوئی شنوائی اور حمایت نہیں کی جائے گی ۔انہوں نے آل پارٹیز، سول سوسائٹی ، سوشل ایکٹویٹسٹ اور صحافیوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے زمیندار ایکشن کمیٹی کے احتجاجی تحریک میں تعاون کیا اور بھرپور سپورٹ فراہم کیا ۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ ،او ڈی کیسکو سید یوسف شاہ،ایس ای کرم بخش بادینی کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے زمیندار ایکشن کمیٹی کے ساتھ تعاون کیا ۔


