ڈنک واقعہ کی مذمت، حکمران جماعت کے مسلح گروہوں نے بلوچستان کے یرغمال بنایا ہے، بی این پی

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی مذمتی بیان میں سانحہ ڈنک تربت کے شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران جماعت کے حمایت یافتہ دہشتگردوں اور مسلح جہتوں نے رات کی تاریکی میں تربت ڈھنک کے مقام پر چار دیواری پھلانگتے ہوئے گھر میں گھس کر ڈکیتی اور چوری کی نیت میں خواتین اور معصوم بچوں پر حملہ آور ہوکر ایک خاتون کو شہید اور معصوم بجے کو بے دردی سے گولیوں کا نشانہ بناکر ظلم سفاکی کے انتہا کردی. بلوچستان کے عوام کو اجھی طرح معلوم ہیکہ سر بازار دھندناتے کلاشنکوف اور جدید اسلحہ سے لیس مسلح گروہوں کو کس کی سرپرستی حاصل ہے اور انکے پاوں کے نشانات کونسی پارٹی اور ان کے آقاون کے در پر پہنچتے ہیں کیونکہ جب سے حکومت بزور بندوق وجود میں آئی ہے آن کے آشیرباد سے ان کے مسلح جھتوں نے کیچ سمیت پورے بلوچستان کو یرغمال بناکر اغوا برائے تاوان سیاسی کارکنوں کو لاپتہ کرنا بلوچ ماوں اور بچیوں کی بے حرمتی کرکے ان کو شہید کرنا بھرے بازار میں جوری ڈکیتی رہزنی اور لوٹ مار کرنا موجودہ حکمران پارٹی اور انکے آقاوں کی پالیسی ہے اس لیئے بلوچستان بالخصوص کیچ کے غیور عوام کو چاہئے کہ وہ ایسے بلوچ دشمن پارٹیوں اور انکے مسلح جھتوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور ان جیسے عوام دشمن ناسورون کی بیخ کنی کیلئے اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ماوں بہنوں بزرگوں اور اپنے چادر و چاردیواری کی حفاظت کیلئے انسانیت دشمن مہروں اور چھپے ہوئے کرداروں کو بے نقاب کرنے میں اپنا اپنا کردار ادا کرے۔ پارٹی مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑ ی ہے اور انصاف دلانے تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں