پنجگور، مسلح افراد تیل بردار گاڑی چھین کر فرار، مزاحمت پر ایک شخص زخمی

پنجگور : پنجگور پروم کپ میں مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر فرزاد ولد حاجی عبداللہ نامی شخص سے گاڑی تیل لوڈ سمیت چھین کر فرار مزاحمت پر ان پر فائرنگ کرکے انہیں زخمی کرکے چھوڑ دیا جنہیں طبی امداد دینے کیلئے پنجگور لایا گیا جہاں ڈاکٹر و عدم سہولت کی وجہ سے ضلع تربت منتقل کر دیا گیا واضح رہے گزشتہ روز چیدگی بارڈر سے تیل لوڈ کر پنجگور آرہا تھا کہ نامعلوم زمیاد سواروں نے سوراپ کے مقام پر ایک زمیاد سے تیل لوڈ بآسانی جرنیٹر سے خالی کرکے ڈرائیور کے ہاتھ پاو¿ں باندھ کر فرار ہوئے علاقائی سیاسی سماجی شخصیت نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کاروباری لوگوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے چیدگی بارڈر پر دوہزار بھتہ لینے والے غیر متعلقہ شخص عوام سے بھتہ لیتے ہیں انہیں تحفظ دینے کا بھی زمہ داری لیں انہوں نے کہا ہے کہ آئے روز گاڑیوں کی لوٹ مار لسٹنگ میں اقربا پروری کاروباری لوگ حیران ہیں کس کس مسلے پر روئیں لیکن حل کہیں نظر نہیں آتا کمشنر مکران وزیر داخلہ ہوم ڈیپارٹمنٹ چیف سیکرٹری بلوچستان چیف جسٹس بلوچستان ڈسٹرکٹ کورٹ نوٹس لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں