کوئٹہ دھرنا،محمد خان مری کوئٹہ پہنچ گئے، بازیابی کے باوجود بچوں کو منظر عام پر کیوں نہیں لایا جارہا؟ مری اتحاد
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ میں محمد خان مری کی بچوں کے خلاف دھرنا تیسرے دوز بھی جاری ہے ، اطلاعات کے مطابق دھرنے میں شامل ہونے کیلئے محمد خان مری سخت سکیو رٹی میں کوئٹہ پہنچ گئے، ان کا کہنا تھا کہ میرے بازیاب ہونے والے بچوں اور اہلیہ کو دھرنے میں بھجوایا جائے تاکہ حقائق سامنے آسکیں ،دوسری جانب مری اتحاد پاکستان کا خان محمد مری کے اہلیہ اور بچوں کے بازیابی کی تردید کر دی ، انہوں نے کہا کہ بچوں کی بازیابی صرف ڈرامہ ہے۔ ڈرامہ کرکے دھرنا ختم کرانے کی کوشش کررہے ہیں،اگر بچے بازیاب ہوئے ہیں تو انہیں منظر عام پر کیوں نہیں لایا جارہا؟ان کا کہنا تھا کہ خان محمد مری کے بچے ابھی بھی سردار کھیتران کے قبضے میں ہیں۔
Load/Hide Comments


