ماحل بلوچ کے اغوائ، بارکھان کے خونی واقعے کیخلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی کا لاہور پریس کلب پر دھرنا
لاہور (انتخاب نیوز) بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے لاہور پریس کلب کے سامنے ماحل بلوچ کے غیر قانونی اغوا، بارکھان میں خاتون اور بچوں کے قتل اور داد بخش بلوچ کے غیر انسانی قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا!۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے تحت لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرین نے دھرنا دیا اور کوئٹہ سے ماحل بلوچ کے غیر قانونی اغوا، بارکھان کی نجی جیل سے خاتون اور بچوں کے قتل کیخلاف زبردست احتجاج کرتے ہوئے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے تحت احتجاجی مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ماحل بلوچ کی اغوا نما گرفتاری کی تحقیقات کروا کر ماحل کو رہا کیا جائے اور اس پر قائم جھو ٹے مقدمے کو ختم کیا جائے۔ بارکھان میں خاتون اور بچوں کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث افراد کیخلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو سخت سزا دی جائے۔
Load/Hide Comments


