خاران میں بااثر شخصیات سرکاری زمینوں پر قبضے کرنے لگیں
خاران (انتخاب نیوز) بلوچستان کے ضلع خاران میں سرکاری اراضی پر قبضوں کا سلسلہ۔ اطلاعات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ہندو محلہ کے بالمقابل محکمہ خواراک کی خالی زمین پر خاران کی بااثر شخصیات کی جانب سے قبضے کا سلسلہ جاری ہے۔ بااثر شخصیات کی جانب سے سرکاری اراضی پر لینڈ مافیا قبضے کررہی ہے جنہیں سرکاری سرپرستی بھی حاصل ہے،جس پر عوامی حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ عوامی حلقوں نے کمشنر، ڈپٹی کمشنر خاران و دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ خاران میں بااثر شخصیات کی جانب سے سرکاری زمینوں پر قبضوں کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی جائے۔
Load/Hide Comments


