وندر میں بچے سے بدفعلی کرنیوالوں کو نشان عبرت بنایا جائے، سول سوسائٹی کا مطالبہ

وندر : وندر میں آٹھ سالہ کم سن بچے سے جنسی بدفعلی کی شدید الفاظوں میں مذمت کرتے ہیں انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ تحصیل سونمیانی وندر کے چیئرمین زبیر بلوچ، صدر وڈیرہ عبدالکریم انگاریہ، نائب صدر مدر ونگ جاوید عزیزی، سینئر نائب صدر مدر ونگ نادر جان حسنی، نائب صدر یوتھ ونگ اعجاز انور انگاریہ، انفارمیشن سیکرٹری تنویر حفیظ، سینئر ممبران عبدالمنان خان، پون شیوانی، امان اللہ بلوچ، وسیم راحی، میر گلا خان، عین اللہ خان درانی، اسلم خان ساقی، محمد عظیم بارکزئی، نعمان بلوچ، راشد علی دودا، طلحہ حفیظ، سلیم اللہ و دیگر عہدیداران نے اپنے جاری کردہ مذمتی بیان میں کرتے ہوئے کہا کہ وندر میں آٹھ سالہ کمسن بچے کو جنسی بدفعلی کا نشانہ بنانے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وندر میں آٹھ سالہ کمسن بچے کے ساتھ پیش آنے والے جنسی بدفعلی کرنے والے درندے کو نشان عبرت بنایا جائے انہوں نے کہا کہ آٹھ کمسن بچے کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ان درندہ صفت انسان کو سخت سزا دینی چاہیے تاکہ معاشرے کے لیے ایک مثال قائم کی جائے۔ ہیومن رائٹس موومنٹ کے نمائندوں کی ایس ایچ او پولیس تھانہ وندر عبدالغفور رند سے ان کے افس میں ملاقات کی گئی پیش آنے والے واقعے پر ایس ایچ او پولیس تھانہ وندر عبدالغفور رند نے کہا کہ ہم ملزم کے پیچھے لگے ہوئے ہیں ملزم قانون کے شکنجوں سے بچ نہیں سکتا جلد ملزم کو قانون کے کٹہرے میں لاکر سخت سزا دی جائے گی اس موقع پر مہراللہ الفت، محمد امین رونجہ، مولا بخش و دیگر موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں