کوہلو میں لیویز فورس کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، 2 اہلکار جاں بحق، متعدد زخمی
کوہلو (مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع کوہلو میں لیویز فورس کی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں 2 اہلکار جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ بلوچستان کے ضلع کوہلو میں لیویز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، 9 اہلکار زخمی، دھماکے میں زخمی ہونے والے 2 اہلکاروں کو شدید نوعیت کی چوٹیں آئی، واقعے میں دو سیکورٹی اہلکاروں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
Load/Hide Comments


