چمن میں لیویز چوکی پر حملہ، اہلکار جاں بحق
چمن (انتخاب نیوز) چمن میں لیویز چوکی پر مسلح افراد کا حملہ، اہلکار جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق چمن میں کلی صحبت میں لیویز چوکی پر مسلح افراد کے حملے میں لیویز اہلکار زخمی ہوگئے۔ جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ حملے میں شدید زخمی لیویز اہلکار عطاءاللہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔
Load/Hide Comments


