کیسکو نے سرکاری و نجی اداروں سے واجبات کی وصولی کیلئے خصوصی مہم کا آغاز کردیا

کوئٹہ : کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)نے صوبہ کے تمام علاقوںمیں نادہندہ صارفین کے بجلی کے کنکشنز منقطع کرنے کافیصلہ کیاہے جہاں صارفین کی جانب سے بلوں کی مدمیں وصولی نہیں ہورہی اور وہ اپنے ذمہ بقایاجات بھی ادا ئیگی میں ناکام رہے ہیں ۔اس سلسلے میں کیسکونے تمام سرکاری ونجی اداروں سے واجبات کی وصولی کےلئے نادہندگان کے خلاف خصوصی مہم کاآغاکردیاہے جس کے تحت تمام نادہندگان کے بجلی کنکشنزفوری طورپر منقطع کردئےے جا رہے ہیں اوراس سلسلے میں پہلے ہی تمام نادہندگان کو نوٹسز بھی جا ری کر دیئے گئے ہیں لیکن تا حال نا دہندگان کی جا نب سے ابھی تک کوئی مثبت پیش رفت سامنے نہیں آئی ہے۔ماہ جنوری 2023تک کیسکو کے زرعی صارفین کے ذمہ بلوںکی مدمیں بقایاجات 383ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں اسکے علاوہ زرعی سبسڈی کی مدمیں صوبائی حکومت کے زمہ تقریباً 44ارب روپے واجب الاداہےں۔ زرعی اور سرکاری صارفین کی جانب سے بلوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے کیسکو کے لیئے مالی مسائل پیدا ہو رہے ہیںجسکی وجہ سے نادہندگان بالخصوص زرعی صارفین کے بقایا جات میں دن بدن تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ کیسکونے سیکریٹری انرجی حکومت بلوچستان سے زرعی سبسڈی کی مدمیں منظورشدہ 750ملین روپے کی ادائیگی کے لئے درخواست کی ہے لیکن تاحال کوئی ادائیگی نہیں کی گئی ہے۔ کیسکوبذات خودبجلی خریدنے اوربیچنے والی ایک کمپنی ہے جوبغیرادائیگی کرنے والے کسی بھی صارف کو بجلی فراہم نہیں کرسکتی ۔صارفین کوبجلی فراہم کرنے کےلئے ضروری ہے کہ کیسکوخریدی گئی بجلی کی بروقت ادائیگی کرے جو صرف اورصرف تمام صارفین کی جانب سے بلوں کی ادائیگی کی صورت میں ممکن ہے۔اسی لئے کیسکو اپنے تمام نادہندہ صارفین خصوصاً زرعی صارفین سے اپیل کر تی ہے کہ وہ اپنے بل مقررہ وقت پر اداکرنے کے ساتھ ساتھ اپنے ذمے واجب الادابقایاجات کی ادائیگی کو بھی یقینی بنائیںتاکہ اُن کے بجلی کی فراہمی کے اوقات کارکو بڑھایا جاسکے۔بصورت دیگر نادہندہ صارف کے بجلی کنکشنز منقطع ہونے کی صورت میں کیسکواُن کے کسی بھی نقصان یا زحمت کی ذمہ دار نہیں ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں