پنجگور میں بی این پی مینگل اور عوامی کا اتحاد، چیئرمین شپ عوامی، وائس چیئرمین مینگل کا ہوگا
پنجگور (انتخاب نیوز) بی این پی عوامی اور بی این پی مینگل کے درمیان ڈسٹرکٹ کونسل کی چیئرمین شپ اور وائس چیئرمین کے لیے اتحاد، چیئرمین بی این پی عوامی سے ہوگا جبکہ وائس چیئرمین شپ بی این پی مینگل کو ملے گی۔ ایک ورکر اور ایک خواتین کی نشستیں بھی بی این پی مینگل کو دی جائیں گی۔ دونوں جماعتوں کے مرکزی اور ضلعی عہدیداروں نور احمد بلوچ، حاجی زاہد حسین، رحمدل بلوچ، میر نذیر احمد، چیئرمین میونسپل کارپوریشن پنجگور شکیل احمد، نثار احمد بلوچ، حاجی عبدالغفار کی حاجی زاہد حسین کی رہائش گاہ میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران باقاعدہ اعلان کیا گیا۔
Load/Hide Comments


