الیکشن کمیشن کو این اے 265 میں ضمنی انتخاب کروانے سے روک دیا گیا
کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو حلقہ این اے 265میں ضمنی انتخابات کروانے سے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق بد ھ کو بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عامر رانا پر مشتمل دو رکنی بینچ نے پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر قاسم سوری کی جانب سے دائر کر دہ درخواست پر فیصلہ سنا تے ہوئے الیکشن کمیشن کو حلقہ این اے 265 میںضمنی انتخاب کرانے سے روک دیا۔واضح رہے کہ قاسم سوری نے الیکشن کمیشن کے ڈی نوٹیفائی کرنے کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نے خواتین کی مخصوص نشست پر کامیاب ہونے والی منورہ منیر کو بھی ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔
Load/Hide Comments


