پاکستان ریاست ہے پکوڑے کی دکان نہیں، ذہنی مریض عدالت کا وقت ضائع کررہا ہے، حافظ حمد اللہ

کوئٹہ : پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان اور جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنما سینیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہا کہ عدلیہ کے کندھے پر بیٹھ کر ریاست ریاستی امور آئین اور قانون کا مذاق بنایا جارہا ہے یہ کس طرز کا سیاست ہے کہ کبھی استعفے قبول کرنے اور کبھی کینسل کرنے کیلئے عدالت کے دروازے پر دستک دی جاتی ہیں، آزاد عدلیہ ہوتی تو پٹیشن انکے منہ پر ماری جاتی، ایک ٹولہ نے آئین قانون اور پارلیمنٹ کا کھلواڑ بنایا، خدا را رحم کیاجائے پاکستان ریاست ہے پکوڑے کی دکان نہیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز جمعیت علمااسلام تحصیل ڈومیل ضلع بنوں کے زیراہتمام منعقدہ ختم نبوت و فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی کانفرنس سے جمعیت علمااسلام کے دیگر صوبائی ضلعی اور مقامی رہنماﺅں سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہاکہ ایک ذہنی مریض معزز عدلیہ کا وقت ضائع کررہاہے عدلیہ کی جانب سے لاڈلے کیلئے نرم گوشہ رکھنا انصاف کے ماتھے پر بدنما داغ ہے قانون اورانصاف کے پیمانہ میں طبقاتی تفریق لمحہ فکر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک لاڈلے کیلئے قانون کا دوہرا معیار سمجھ سے بالاتر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں