پاکستان کو بجلی دینے والے بلوچستان کو 6 گھنٹے بھی بجلی نہیں دی جارہی، زمیندار کسان اتحاد قلات

قلات (بیورو رپورٹ) زمیندار کسان اتحاد کی طرف سے قلات میں علی الصبح مین آرسی ڈی روڈ مغل چوک پر زمیندار کسان اتحاد کے رہنماﺅں ملک محمد یوسف، میر سہراب خان مینگل، حفیظ اللہ عمرانی، حکیم طاہر لہڑی، بی این پی کے رہنما سابقہ جنرل سیکرٹری احمد نواز بلوچ، میرقادر بخش مینگل، ڈپٹی آرگنائزر مصدق صادق، سابقہ کونسلر حلیم مینگل، کونسلر ملک محمد ناصر دہوار، بی ایس او کے رہنما ثناءبلوچ، جمعیت علما اسلام نظریاتی کے رہنما مولانا منیر احمد نیچاری، مفتی محمد ناصر مینگل، پیپلز پارٹی کے رہنما سردار شکیل احمد دہوار، فضل الرحمن رحمانی زمیندار رہنماءملک یوسف مغل، ٹکری حفیظ عمرانی، حفیظ مینگل، وڈیرہ رحیم مینگل، عبدالغفور شاہوانی، ٹکری عبدالرسول کھیازئی، میر عبدالصمد عمرانی و دیگر رہنماﺅں نے زمینداروں کے ہڑتال کی حمایت اور حکومت سے اپیل کی کہ بلوچستان ہر لحاظ سے پسماندہ ہے اب بجلی کی لوڈشیڈنگ مزید اس میں اضافہ کررہا ہے جو سراسر ناانصافی ہے روڈ پر بیٹھے ہیں، افسوس کہ بلوچستان سے دو بڑے بجلی کے میگاواٹ جو کہ بڑے پیمانے پر بجلی پیدا کرتے ہیں حبکو اور اوچ پاورجن کی بجلی پنجاب اور سندھ، اسلام آباد اور ملک کے کونے کونے تک جاتے ہے لیکن بلوچستان کو 6 گھنٹے بجلی دینے سے قاصر ہیں، بلوچستان کے ساحل وساحل کو بے دردی سے لوٹا جارہا ہے اور بلوچستان کے مفلوک الحال عوام کو نان شبینہ کا محتاج بنایا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں