مردم شماری بلوچ قوم کی زیست و موت کا مسئلہ ہے،اسد بلوچ
پنجگور: بی این پی عوامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل و صوبائی وزیر زراعت وامداد باہمی میر اسداللہ بلوچ نے خانہ ومردم شماری کے عمل کو تمام بلوچ قوم کی زیست وبقا کا مسئلہ قرار دے کر عوام سے اس عمل میں بھرپور کردار ادا کرنے کا کہا ہے کہ جو ملازم مردم شماری کے مسلے سے راہ فرار اختیار کرے گا وہ میرے نذدیک ایک جرم کررہا ہے جسے معاف نہیں کیا جانا چائیے بلکہ ضلعی انتظامیہ اسکے خلاف تادیبی کاروائی کرے تاکہ یہ مہم بھرپور کامیابی سے ہمکنار ہوسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجگور پریس کلب کے ساتھ ایک خصوصی نشست کے دوران کیا میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ بہت ہی افسوس کا مقام ہے کہ ہمارے لوگ اس قومی نوعیت کے مسلے سے بھیگانگی کا شکار ہوکر خود کو اس مہم سے الگ تھلگ کرچکے ہیں آج اگر ہم نے احساس نہیں کیا تو تاریخ ہمیں کھبی بھی معاف نہیں کرے گا اور ہماری شناخت اور بقا دونوں داو پر لگ جائیں گے جسکے ہم بحیثیت ایک قوم کسی بھی صورتِ متحمل نہیں ہوسکتے میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ کسی بھی اسٹیج پر پہنچنے کے لیے محنت شرط ہوتی ہے جب کوئی شخص محنت نہیں کرتا تو وہ کھبی بھی اپنی منزل کو نہیں پہنچ سکتا انہوں نے کہا کہ پنجگور میں خانہ شماری کے لیے ہمیں تین دنوں کی قربانی دینا ہے اور یہ تین دن غیر معمولی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں اگر ان تین دنوں میں ہم نے اپنی زمہ داریوں کو سمجھا اور ملکر خانہ شماری کو کامیاب بنایا تو اسکے دوررس نتائج ہماری مجموعی زندگیوں پر پڑیں گے انہوں نے کہا کہ پنجگور میں ماضی میں مردم شماری کی بابت جو کوتائیاں ہوئیں اور اسکے زمہ دار کون تھے میں اس بات پر نہیں جاتا البتہ یہ بات ضرور کروں گا کہ یہ مسلہ کسی ایک فرد یا جماعت کا نہیں ہے بلکہ اس میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہے خاصکر کوچہ جات میں خانہ ومردم شماری کا عمل ہر صورت میں کامیابی سے ہمکنار کرانا ہے اور میں ضلعی انتظامیہ سے بھی کہتا ہوں کہ وہ اپنے کام میں مذید تیزی پیدا کرکے چیک اینڈ بیلنس پر توجہ دے اور جو ملازم اس قومی مسلے پر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرے گا اس کے خلاف کارروائی کرے میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ پنجگور کے تمام افراد کی زمہ داری ہے کہ وہ خانہ ومردم شماری میں حصہ لیں میر اسداللہ بلوچ کا کہنا تھا کہ میرا پنجگور آنے کا مقصد خانہ ومردم شماری ہےاگر میری موجودگی سے میرے قوم اور علاقہ کو فائدہ پہنچے گا تو یقیناً یہ میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہوگا اس وقت ہمیں قومی شناخت کے ساتھ پنجگور کی سیٹوں کو اصل پوزیشن پر بحال کرنے جیسے چیلنجز کا بھی سامنا ہے جب پنجگور کو اسکا جائز مقام ملے گا تو اسکے فوائد سب کو پہنچیں گے میر اسداللہ بلوچ نے عوام پر زور دیا کہ وہ تین دن کی قربانی دے کر تیس سالوں کی مشکلات سے خود کو اور اپنے بچوں کو نجات دلانے میں اپنے حصے کی زمہ داریاں ادا کریں ۔


