ضلعی انتظامیہ کیچ کی جانب سے بلوچ کلچر ڈے پر تقریب کا اہتمام، خواتین اور بچوں کی بھی شرکت

تربت (آن لائن) دومارچ بلوچ کلچرڈے کی مناسبت سے ضلعی انتظامیہ کیچ کی جانب سے بلوچ کلچرڈے منایاگیا،میوزیکل پروگرام کا بھی اہتمام، خواتین سمیت لوگوں کی بڑی تعدادمیں شرکت،معروف گلوکاروں عارف بلوچ، شاہجہان داو¿دی اورکامران داد نے فن کامظاہرہ کیا، ثقافتی اورکتب اورفوڈ اسٹالزلگائے گئے تھے، کلچرڈے کی مرکزی تقریب بالی کرکٹ گراﺅنڈ پرزیرصدارت ڈپٹی کمشنرکیچ میجرریٹائرڈبشیراحمدبڑیچ منعقد ہوئی۔ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قومی لباس، روایات اوردیگرقوموں سے ہمیں ممتازکرتی ہیں،بلوچ کی روایات ایسی ہیں کہ دنیا کی بہت ساری اقوام میں نہیں ملتی ہیں، قومی زبان اورقومی ثقافت کی اہمیت کونظراندازنہیں کیاجاسکتا،دو مارچ بلوچ کلچر ڈے منانے سے نئی نسل اپنی کلچراور روایات سے واقف ہونگے،بلوچ اپنی روایات اورخواتین کی ہاتھوں کی کڑائی کے لباس سے دنیا میں پہچانے جاتے ہیں،میں تمام اپنی بلوچوں سے کوثقافتی دن پر مبارکباد دیتاہوں ۔ہمارے پیارے ملک سمیت دنیا میں بلوچوں کی اپنی ایک وقار اور ثقافتی شناخت ہے،ہم اس چیز پر فخر ہے ڈپٹی کمشنر کیچ میجر ریٹائرڈ بشیر احمد بڑیچ نے مزید بتایاکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دو مارچ بلوچ کلچر ڈے منانے کا مقصد بلوچ ثقافتی دن ہمارا کلچر ڈے ہے جس طرح پشتون،سندھی،پنجابی،کشمیری کی کلچر ڈے ہے الحمدللہ ہم بلوچ ہیں اس دن کا منانا ہمارا فرض ہے ہم نے چھوٹی سی خواہش اور محنت کی ہے ،انتظامیہ کے نوجوان افسران نے علاقے کے رضاکاروں سے ملکرکلچرڈے پروگرام کااہتمام کیاہے لو گ اکھٹے ہیں اور اس بات کی بھی بہت خوشی ہورہی ہے بلوچ اس پرواقار پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، میں تمام بلوچ قوم بلخصوص ضلع کیچ کے لوگوں کو کلچرڈے پرمبارک باد پیش کرتا ہوں یہ ہمارا فرض ہے کہ اپنی کلچر کو پروموٹ کریں تاکہ جتنازیادہ پروموٹ ہوگا انتہائی ہماری پذیرائی ہوگی دنیاکے دیگراقوام بلوچ کے کلچر اور بلوچ کو پہچانیں گے،اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عقیل کریم،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تابش علی بلوچ،اسسٹنٹ کمشنرتربت بہرام بلوچ،ڈی ایچ اوکیچ عبداللطیف دشتی،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر قدیر لقمان،ڈپٹی ڈائریکٹر انڈسٹریز فہد بلوچ اور دیگر آفیسرز،سیاسی،سماجی شخصیات،مرد اور خواتین نے بڑی تعداد میں موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں