مہنگائی سے عوام کی زندگی اجیرن، کوئٹہ میں اشیا خورونوش کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ

کوئٹہ (آن لائن) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔ اشیا خورونوش، دودھ، دہی، گوشت کی قیمت میں بے تحاشا اضافہ ہوچکا ہے۔ کوئٹہ میں مرغی کا گوشت 720 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے اس کے علاوہ مٹر اور بھنڈی 220 روپے فی کلو ، آلو 250 کے پانچ کلو، پیاز ساڑھے 700 کے پانچ کلو ، بھنڈی، کدو 80 روپے فی کلو، دودھ150سے 200 روپے فی کلو، دہی170سے 220 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔ رمضان المبارک سے قبل ہی مہنگائی نے پنجے گاڑھ دیئے ہیں۔ پرائس کنٹرول کمیٹی اور انتظامیہ کی خاموشی باعث تشویش ہے چند روز قبل انتظامیہ نے ڈیری مالکان اور دودھ فروشوں کے خلاف کارروائی کی تھی اس کے باوجود بازار اور مارکیٹ میں 200 روپے دودھ اور دہی فروخت ہورہا ہے۔ گراں فروشوں نے اپنی مرضی کے ریٹ مقرر کر رکھے ہیں اسی طرح کھانا بنانے کے آئل اور گھی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوچکا ہے۔ پرائس کنٹرول کمیٹی اور گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کرکے عوام کو مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں سے نجات دلائی جائے تاکہ غریب عوام کو انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ نرخ پر اشیاخوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں