دالبندین اور قلات میں ٹریفک حادثات، 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی
قلات، دالبندین (انتخاب نیوز) بلوچستان کے علاقے قلات میں کوئٹہ کراچی شاہراہ بینچہ کے مقام پر کار کو حادثہ، حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر بینچہ لیویز نے زخمیوں کو قلات ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر انہیں طبی امداد دی گئی۔ دالبندین میں ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق ایک زخمی ہوگیا۔ دالبندین کے علا قے کسٹم چیک پوسٹ کے قریب ڈبل کیبن گاڑی اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں ڈبل کیبن گاڑی میں سوار دو افراد جاؓں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ۔ریسکیو حکام نے لاشوں اور زخمی کو فوری طوپر ہسپتال منتقل کر دیا مزید کاروائی جا ری ہے ۔
Load/Hide Comments


