خضدار، گھر کی چھت گرنے سے 2بچے جاں بحق، خواتین و بچوں سمیت 5زخمی

خضدار ( آئی این پی ) بلوچستان کے علاقے خضدار میں گھر کی چھت گرنے سے 2بچے جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 5زخمی ہوگئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز خضدار کی تحصیل نال میں گھر کی خستہ حال چھت گرنے سے 2بہن بھائی جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 5زخمی ہوگئے ہیں ، جنہیں فوری طو رپر نال ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں نعشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا جبکہ زخمیوں کو طبی امدادی جارہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں