اٹلی کشتی حادثے میں جاں بحق 7 پاکستانیوں کی لاشیں لاہور پہنچ گئیں، خاتون بھی شامل
لاہور (انتخاب نیوز) اٹلی کشتی حادثے میں جاں بحق 7 پاکستانیوں کی لاشیں پاکستان پہنچا دی گئیں۔ اٹلی کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہریوں کی لاشیں تیونس سے براستہ جدہ لاہور لائی گئی ہیں جن میں ایک خاتون کی لاش بھی شامل ہے۔ جاں بحق افراد کی میتیں جدہ سے سعودی ایئر لائنز کے ذریعے لائی گئیں، جنہیں اوورسیز پاکستانی فاﺅنڈیشن کے نمائندے نے وصول کیا اور لاشیں ورثا کے حوالے کیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ تمام افراد کی لاشیں گجرات ڈویژن روانہ کردی گئی ہیں۔
Load/Hide Comments


