وندر پولیس کی کارروائی، کمسن بچے سے بدفعلی کا ملزم وڈھ سے گرفتار

ندر (آن لائن) ایس ایچ او پولیس تھانہ وندر عبدالغفور رند کی کامیاب کارروائی کمسن بچے سے بدفعلی کرنے والے مفرور نامزد ملزم کو وڈھ سے گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایچ او پولیس تھانہ وندر عبدالغفور رند نے گزشتہ ماہ وندر کے علاقے پٹھان کالونی میں کمسن بچے سے بدفعلی کرکے فرار ہونے والے گلزار نامی ملزم جو کمسن بچے سے بدفعلی کرنے کے بعد فرار ہو کر روپوش ہو گیا تھا جس کی ضلع خضدار کے سب ڈویژن وڈھ میں موجودگی کی اطلاع موصول ہونے پر ایس ایچ او پولیس تھانہ وندر عبدالغفور رند نے اپنے عملے سمیت وڈھ کے علاقے میں جاکر ایک چھاپہ مار کارروائی میں حراست میں لیکر کمسن بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے کے کیس میں نامزد ملزم کو وڈھ سے حراست میں لیکر وندر تھانہ میں منتقل کرنے کے بعد زیر حراست ملزم سے مزید تفتیش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں