دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد 62 لاکھ سے بڑھ گئی، 373,961 جاں بحق

اٹلی : دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد 62 لاکھ 67 ہزار سے زائد ہوگئی ہے اور تین لاکھ 73 ہزار 961 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اٹھائیس لاکھ 47 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔امریکہ میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 369 اموات ہوئی ہیں اور جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ چھ ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ امریکہ میں اٹھارہ لاکھ 37 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔برازیل امریکہ کے بعد 5 لاکھ سے زائد کورونا کیسز والا دوسرا ملک بن گیا ہے اور کیسز کی تعداد 5 لاکھ 14 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ 29 ہزار تین سو سے زائد مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔روس میں 4 لاکھ 5 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جب کہ چار ہزار 6 سو سے زائد اموات واقع ہوچکی ہیںبرطانیہ میں دو لاکھ 74 ہزار سے زائد کورونا وائرس کے مریض ہیں اور 38 ہزار 4 سو سے زائد جاں بحق ہو چکے ہیں۔برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو کردیا گیا ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہےاٹلی میں کورونا وبا سے مزید 75 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 33 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ دو لاکھ 32 ہزار 997 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔فرانس میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 28 ہزار 8 سو سے بڑھ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 88 ہزار 8 سو سے زیادہ ہوگئی ہے۔کورونا سے اسپین میں مزید 2 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 27 ہزار127 ہوگئی ہے اور 2 لاکھ 86 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں