بلوچستان میں مقامی حکومت کا نظام، ایڈمنسٹریٹرز کے اختیارات ختم کردیے گئے

گوادر :بلوچستان لوکل گورنمنٹ نے چیئرمین و وائس چیئرمین منتخب شدہ اضلاع میں ایڈمنسٹریٹر کے چارجز ختم کر دئیے،متعلقہ اضلاع میں کیچ، پنجگور و گوادر سمیت دیگر اضلاع شامل ہیں، مقامی کونسلوں میں چیئرمین اور وائس چیرمین کے تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری ،ان مقامی کونسلوں کے ایڈمنسٹریٹرز تعینات رہیں گے، جہاں چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں کے انتخابات ابھی تک نہیں ہوئے ہیں، نوٹیفکیشن کا متن ۔تفصیلات کے مطابق سیکرٹری بلوچستان لوکل گورنمنٹ کے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان کے جن اضلاع میں انتخابی عمل پایہ مکمل ہونے کے بعد مقامی کونسلوں کے چیئرمین اور وائس چیئر مین کے باقاعدہ انتخاب ہوئے ان اضلاع میں ایڈ مینسٹریٹر کے چارچز ختم کردیے گئے ہیں ۔متعلقہ اضلاع و مقامی کونسلوں میں چمن، قلعہ عبداللہ، نوشکی، چاغی، خاران، واشک، ژوب، شیرانی، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، بارکھان، موسیٰ خیل، دکی، سبی، ہرنائی، زیارت، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد، جعفرآباد، اوستہ محمد، صحبت پور، کچھی، جھل مگسی، قلات، خضدار، سوراب، مستونگ، آواران، کیچ، پنجگور اور گوادر، شامل ہیں ۔بلوچستان لوکل گورنمنٹ کی جانب یہ بھی مطلع کیا گیا کہ وہ مقامی کونسلوں کے ایڈمنسٹریٹرز شامل نہیں جہاں چیئرمینوں، وائس چیئرمینوں کے انتخابات ابھی تک نہیں ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں