شاری بلوچ نے قوم اور وطن کے لئے قربانی دی، اصغر اچکزئی

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) خواتین کی عالمی دن کی مناسبت سے اے این پی کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ بلوچ خواتین جس جرا¿ت اور خلوص کے ساتھ اپنی قومی تحریک کے ساتھ کھڑی ہیں وہ ناقابل تصور ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچ خواتین اپنے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ہمیشہ انکے ساتھ کھڑی رہتی ہیں۔ میں ان تمام بہنوں کو جو زندہ ہیں خراج تحسین اور جو شہید ہوئیں انکو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست ماحل بلوچ سے ڈر رہی ہے۔ انہوں نے بلوچ فدائی شاری بلوچ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے قوم اور وطن کے لئے قربانی دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں