پی ٹی آئی بلوچستان کے رہنما سعید اللہ کاکڑ پر فائرنگ کرنیوالوں کو کڑی سزا دی جائے، قاسم سوری

کوئٹہ (آن لائن) تحریک انصاف کے صوبائی صدر و سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے تحریک انصاف بلوچستان کے رہنما ءسعید اللہ کاکڑ پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ اور ان کو یرغمال بنانے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سعید اللہ کاکڑ اور ان کے ساتھیوں کو یرغمال بنانے والے مسلح شخص کو سخت سزا دیا جائے صوبائی صدر پاکستان تحریک انصاف بلوچستان قاسم خان سوری نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما سعید اللہ کاکڑ پر حملے میں ملوث تمام افراد کے بارے میں تحقیقات کیا جائے اور ان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں