کوئٹہ پولیس کی کارروائی، دو مغوی بازیاب، ملزم اسلحہ سمیت گرفتار
کوئٹہ : خروٹ آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے یرغمال بنائے جانے والے افراد کو بازیاب کرکے ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ قبضہ میں لے لیا تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ غلام اظفر مہیسر کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ ذوہیب محسن کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی جس میں قائمقام ایس پی صدر ڈویژن محمد شریف ڈی ایس پی شوکت جدون ایس ایچ او خروٹ آباد نورحسن اور دیگر عملے نے ایونیو اسکیم میں ایک ملزم سلیم نے اسلحہ کے زور پر نعمت اللہ اور شفیق اللہ کو یرغمال بنایا تھا ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیکر دونوں یرغمال بنائے جانے والے اشخاص کو بازیاب کرالیا اور ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


