شیخوپورہ، ایک شخص نے بیوی، بیٹی، بیٹے سمیت 5 افراد کو قتل کردیا، ملزم گرفتار

شیخو پورہ (انتخاب نیوز) شیخوپورہ میں ایک شخص نے اپنی بیوی، بیٹے اور بیٹی سمیت 5 افراد کو قتل کردیا۔ ڈی پی او زاہد نواز مروت کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے فاروق آباد میں ایک شخص نے 5 افراد کو قتل کردیا۔ جاں بحق افراد میں ملزم کی بیوی اور 2 بچے شامل۔ ملزم تنویر نے پہلے گالیاں دینے پر اپنے مالک کو قتل کیا۔ ملزم نے گھر پہنچ کر اپنی بیوی ، بیٹے اور بیٹی کو قتل کیا، بیوی بچوں کو قتل کرنے کے بعد ملزم نے اپنی مکان مالکن کو بھی قتل کردیا۔ ڈی پی او نے بتایا کہ ملزم تنویر کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔ ملزم تنویر فلور ملز میں گارڈ کی نوکری کرتا تھا، مالک کے گالیاں دینے پر مشتعل ہوگیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں